(باخبر سوات ڈاٹ کام) جماعت اسلامی ضلع سوات کے نائب امیر اختر علی خان نے مرکز ی حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ وہ فوری طور پر مستعفی ہو، نگران حکومت قائم کرکے فوری طور پر عام انتخابات کا اعلان کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک ایک نازک دور سے گزر رہا ہے۔ پی ڈی ایم حکومت، پی ٹی آئی کی طرح مکمل ناکام ہوچکی ہے۔ پاکستان کی عدلیہ بھی تقسیم ہوچکی ہے۔ مقتدر قوتیں پاکستانی قوم کو مزید تختہئ مشق نہ بنائیں۔ پاکستان میں مہنگائی اور بد امنی بلند سطح پر پہنچ چکی ہے۔ ایسی حالت میں پورے میں بیک وقت فوری طورپرصاف اور شفاف انتخابات ناگزیر ہیں۔
Swat
