(باخبر سوات ڈاٹ کام) کبل میں تین روز سے لاپتہ 18 سالہ یتیم نوجوان کو دوست نے قتل کرکے لاش دریا میں پھینک دی۔ پولیس کے مطابق فرسٹ ائیر کا طالب علم محمد عمر ولد جمال شاہ مرحوم تین روز قبل افطاری کے بعد گھر سے لاپتہ ہوگیا تھا۔ اہل خانہ نے تھانہ کبل میں رپورٹ درج کرائی تھی۔ پولیس نے قریبی دوستوں کو شاملِ تفتیش کیا، تو اس میں ایک دوست اسماعیل ولد یعقوب ساکن ڈھیرئی کانجو نے اقبالِ جرم کیا کہ اس نے محمد عمر کو بہانے سے دریا کنارے لے جاکر پستول سے فائرنگ کرکے قتل کیا اور پھر لاش کو دریائے سوات میں پھینک دیا۔ پولیس اور رضا کار نے دریائے سوات میں نوجوان کی لاش کی تلاش شروع کردی اور ہزارہ کے مقام پر لاش کو دریائے سوات سے نکال لیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کردیا۔
Swat
