Swat

پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بنچ،ججوں کے تبادلے کے خلاف مکمل ہڑتال

(باخبر سوات ڈاٹ کام) پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بنچ سے دو ججوں کے تبادلوں کے خلاف ملاکنڈ ڈویژن کے نو اضلاع میں مکمل ہڑتال کی گئی۔ دوروزہ ہڑتال کے پہلے روز ہائی کورٹ اور تمام نو اضلاع کی عدالتوں میں وکیل پیش نہیں ہوئے۔ عدالتوں میں تاریخ پیشیاں تبدیل کی گئیں۔ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر مجاہد فاروق نے باخبر سوات ڈاٹ کام کو بتا یا کہ آج ہفتہ کو بھی تمام نو اضلاع میں وکلا مکمل ہڑتال کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہائی کورٹ مینگورہ بنچ میں زیادہ مقدمات زیرِ التوا ہیں اور یہاں مزید ججوں کی ضرورت ہے۔

اشتہار / Advertisement

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔