Swat

ایس پی ٹریفک کی نگرانی میں ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں

(باخبر سوات ڈاٹ کام) ایس پی ٹریفک سوات بادشاہ حضرت خان کی نگرانی میں ٹریفک پولیس نے ضلع سوات کے مختلف سیکٹروں میں ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 75 موٹر سائیکلوں کو ٹریفک وارڈن آفس میں بند کیا گیا جن پر کل 37ہزار جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ 270 کمسن موٹر سائیکلز رائیڈروں کو گرفتار کیا گیا جن پر 54 ہزار جرمانہ عائد کرکے ان کے والدین سے بیانِ حلفی لے کر چھوڑا گیا۔ بغیر نمبر کے 320 موٹر سائیکلوں کو قبضہ پولیس کر کے ان پر 32 ہزار جرمانہ عائد کرنے کے بعد رجسٹریشن پر چھوڑا گیا۔ بغیر ہیلمٹ کے 370 رائیڈروں پر 37 ہزار جرمانہ عائد کر کے چھوڑا گیا۔بغیر لائسنس موٹر سائیکل چلانے والے 121 افراد کو کل 72 ہزار 600 جرمانہ کیا گیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔