Swat

سوات پولیس کی کارروائی، جیب تراش گروہ گرفتار،غیر ملکی بھی شامل

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات پولیس نے 9 رُکنی جیب تراش گروہ کو گرفتار کرلیا جس میں 7 غیر ملکی بھی شامل ہیں۔ اس حوالے سے ڈی پی اُو سوات شفیع اللہ گنڈا پور نے ڈی ایس پی سٹی محمد انور کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گروہ کے ارکان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والے 2موٹر کار اور ایک رکشہ اور مجموعی طور پر 17 لاکھ 7ہزار روپے برآمدکرلیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی شکایات پر سوات کے مختلف علاقوں میں جیب تراشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کیا گیا، جس کے نتیجے میں بدنامِ زمانہ بین الصوبائی جیب تراش گروہ گرفتارکر لیا گیا ہے،جس میں سات افغانی باشندے بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بدنامِ زمانہ بین الصوبائی جیب تراش گروہ میں عمر خان عرف وطن دوست ولد عمر خطاب سکنہ افغانستان حال چارسدہ روڈ پشاور، شیر علی ولد محبوب شاہ سکنہ افغانستان حال چارسدہ روڈ پشاور، شیر خان ولد شیرین دل سکنہ افغانستان حال بر تہکال پشاور، جاوید ولد خوگیاڑے سکنہ افغانستان حال مانسہرہ ایبٹ آباد، فریق اللہ عرف فریقے عرف فریق حاجی ولد جلات خان سکنہ فقیر آباد پشاور، حبیب اللہ ولد حبیب الرحمان سکنہ افغانستان حال مانسہرہ ایبٹ آباد، ارباز خان ولد بازوا خان سکنہ افغانستان حال چارسدہ روڈ پشاور، فرمان ولد حاجی صابر سکنہ فقیر آباد پشاوراورگل زیب ولد انور حاجی سکنہ قمبر رحیم آبادشامل ہیں جو اس وقت پولیس کے گرفت میں ہیں۔ ان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔واضح رہے کہ گروہ کا سہولت کار سوات کا مقامی باشندہ گل زیب پایا گیا، جس کو بھی حسبِ ضابطہ گرفتار کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں