Swat

سوات پولیس کا پیشہ ور اورغیرمقامی بھکاریوں کے خلاف آپریشن کا آغاز

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات پولیس نے ضلع بھرمیں پیشہ ور اورغیرمقامی بھکاریوں کے خلاف منظم اندازمیں آپریشن کا آغاز کردیا۔ آپریشن کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔ جنھوں نے گداگر اور پیشہ ور بھکاریوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے گداگروں کے روپ میں عوام کو لوٹنے والے متعد د جرائم پیشہ مرد وخواتین کو گرفتار کر لیا۔ ڈی پی اُو سوات نے عوام کے نام پیغام دیتے ہوئے کہا کہ سوات بھر اور خصوصاً مینگورہ شہر کے ہربازار، مارکیٹ، گلی کوچوں اور دیگر مقامات پر گداگراور پیشہ ور بھکاری گھومتے پھرتے ہیں اور گھروں میں گھس کر چوریاں بھی کرتے ہیں۔اہلِ علاقہ سے اپیل ہے کہ گداگروں کے خلاف جاری آپریشن میں پولیس کا ساتھ دیں، تاکہ جلدازجلد عوام کو ان سے چھٹکارا دلائیں۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں