(باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ خان گنڈاپور کی نگرانی میں آج سے ضلع بھر میں پنج روزہ انسدادِ پولیو مہم کا آغاز ہوگیا ہے۔ مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو جیسے موذی مرض سے مخفوظ رکھنے کے لیے پولیو کے قطرے پلائے جارہے ہیں۔ پولیو مہم کی بخیریت تکمیل کیلئے 3200 سے زائد پولیس اہلکار تعینات کر دئیے گئے ہیں، جبکہ ایس ڈی پی اُوز اور ایس ایچ اُوز اپنے اپنے علاقہئ اختیار میں انسدادِ پولیو مہم میں ڈیوٹی پر معمور اہلکاروں اور پولیو ٹیموں کی سیکورٹی کا وقتاً فوقتاً جائزہ بھی لیں گے۔
Swat
