(باخبر سوات ڈاٹ کام) پولیو ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کو معیاری کھانا فراہم نہ کرنے پر ایس ایچ اُو اور محرر کو معطل کردیا گیا۔ پولیس اہلکاروں نے شکایت کی تھی کہ ان کو اِفطار میں غیر معیاری کھانا مہیا کیا جاتتا ہے، جس پر نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی اُو سوات شفیع اللہ گنڈا پور نے ایس ایچ اُو کالاکوٹ محمد سلیم اور محرر عمر محمد کو معطل کرکے خود تحقیقات کا آغاز کردیا۔
