Swat

سلام پورمیں راستہ کے تنازعہ پر دو فریقین میں تصادم میں خاتون سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سلام پورمیں راستہ کے تنازعہ پر دو فریقین میں تصادم میں خاتون سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔تھانہ سیدو شریف کی حدود میں واقع علاقہ سلام پورکے بالائی علاقہ ڈماما میں دو فریقین کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک فریق سے گلاب ولد امیر خان ان کا بھائی گلاب،دوسرے فریق سے ثنااللہ، رحیم اللہ، مسماۃ سیما اور کمال جاں بحق ہوگئے۔ ابتدائی اطلاع کے مطابق تصادم میں کچھ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا اور پولیس نے دونوں فریقین کے خلاف مقدمہ درج کردیا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں