(باخبر سوات ڈاٹ کام) بحرین میں درال خوڑ میں طغیانی آنے سے بحرین اور کالام کے درمیان زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔ پانی بپھر کر بحرین بازار میں داخل ہوگیا۔ حالیہ بارشوں کی وجہ سے بحرین کے وسط میں درال خوڑ میں سیلابی ریلا آیا جس کا پانی بحرین پل کے اوپر سے گزر رہا ہے اور بحرین سے آگے تمام علاقوں کا ایک دوسرے کے ساتھ زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔ پانی بازار میں قائم دکانوں اور ہوٹلوں میں بھی داخل ہوگیا۔ بحرین پل کی بندش کی وجہ سے کالام کے مختلف علاقوں سے سبزیاں منڈی لانے والی گاڑیاں بھی پھنس گئیں۔
