(باخبر سوات ڈاٹ کام) ضلع سوات میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے ون ویلنگ، بھاری آواز والی موٹر سائیکل سائلینسرز، تیز آواز پیدا کرنے والے سپیشل سائلینسرز کے استعمال پرپابندی عائد کردی گئی ہے۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سوات کی جانب سے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ اس قسم کی حرکات ہائی بلڈ پریشر اور دل کے مریضوں کیلئے نا قابل برداشت ہیں۔ عوام کی طرف سے متعدد بار درخواست کی گئی جس کی بنا پر ضلع بھر میں دفعہ 144نافذ کرتے ہوئے موٹر سائیکل سایلینسرز میں کسی قسم کی تبدیلی کرنے اور ون ویلنگ پر پابندی عائدکردی گئی ہے۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ خلاف ورزی کی صورت میں سیکشن 188 پی پی سی کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ پابندی کا اطلاق 60روز کے لئے ہوگا۔
