(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں مختلف واقعات اور حادثات میں ایک بچہ جاں بحق اور39 زخمی ہوگئے۔ مٹہ بلکارئی میں گیارہ سالہ بچہ وقاص دریائے سوات میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔ فتح پور کے علاقہ چکڑئی میں فلائنگ کوچ اور موٹر کارمیں تصادم کے نتیجے 23 افراد زخمی ہوگئے۔ بریکوٹ کے علاقہ پارڑئی میں دو موٹر کاروں میں تصادم کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہوگئے۔ اینگرو ڈھیرئی میں رکشہ الٹنے سے پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ بانڈئی خوازہ خیلہ میں موٹر کار اور موٹر سائیکل سوار کے درمیان تصادم میں دو افراد زخمی ہوگئے۔ تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔
Swat
