(باخبر سوات ڈاٹ کام)تھانہ سی ٹی ڈی کبل میں ہونے والے بم دھماکے میں شہید 9 پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ پولیس لائن کبل میں ادا کی گئی۔ کور کمانڈر پشاور، آئی جی پولیس، آئی جی ایف سی، پولیس اہلکاروں اور لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ نمازِ جنازہ کے بعد شہدا سب انسپکٹر عبداللہ خان، سب انسپکٹر اشرف علی، اے ایس آئی شیر عالم، تاج محمد، عصمت علی، خلیل الرحمان، بخت رو خان اور فضل رازق کی میتوں کو پولیس دستے نے سلامی دی اور بعد میں تمام میتوں کو ان کے آبائی گاوں روانہ کردیا گیا۔
