(باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈبلیو ایس ایس سی کے منیجر انعام اللہ خان کی والدہ انتقال کرگئیں۔ اُن کو آبائی قبرستان میں سپردِ خاک کردیا گیا۔ مرحومہ، مہرنیش خان عرف طوطا کی صاحبزادی، پرنسپل مہر روان خان کی اہلیہ، رحیم شاہ خان ایڈوکیٹ کی ہمشیرہ اور پیرامیڈیکل انسٹی ٹیوٹ کے وائس پرنسپل ثناء اللہ خان کی خوش دامن تھیں۔ فاتحہ خوانی کس روڈمینگورہ میں ان کی رہائش گاہ پر ہورہی ہے۔
