Swat

سوات، پائیدار امن کے قیام اور دہشت گردوں کے خلاف مظاہرے جاری

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں پائیدار امن کے قیام، پختون وطن میں دہشت گردی اور دہشت گردوں کے خلاف جمعہ کو دو بڑے مظاہرے ہوئے۔ مٹہ چوک میں سوات قومی جرگہ کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ منگلور میں سالنڈہ چوک کے مقام پر سول سو سائٹی کی جانب سے بھی بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین سے اپنے خطاب میں مقررین نے کہا کہ ہم خیبر پختون خوا کے کسی بھی علاقے میں مزید دہشت گرد اور دہشت گردی برداشت نہیں کریں گے۔ پاکستان میں صرف پختونوں کی سرزمین کو دہشت گردی کے لئے استعمال کیا گیا جس میں صرف پختونوں کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچا۔ اب پختون قوم اپنی سرزمین کی حفاظت، دہشت گردوں اور دہشت گردی کے خلاف نکل آئے ہیں۔ اپنی سرزمین پر ریاست سے پائیدار امن کا مطالبہ کر رہی ہے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ کبل پولیس لائن دھماکہ کے لئے جسٹس فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جو ڈیشل کمیشن قائم کیا جائے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔