(باخبر سوات ڈاٹ کام)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر اور ممبر قومی اسمبلی امیر حیدر خان ہوتی مختصر دورے پر تحصیل بریکوٹ تشریف لائے۔ اس موقع پر ان کے ساتھ ضلع صدر ایوب خان اشاڑے، سابق ممبر صوبائی اسمبلی امیدوار پی کے پانچ شیر شاہ خان، سابق صوبائی وزیر واجد علی خان، خواجہ خان، عاصم اللہ خان، اکرام خان، نواب عالم خان، خواجہ محمد خان، تحصیل بریکوٹ کے صدر فضل اکبر خان اور دیگر قائدین بھی موجود تھے۔ وہ ناصر خان کی رہائش گاہ پر گئے فاتحہ خوانی کی اور دعا کی۔ نیز اس کی سیاسی جد وجہد پر روشنی بھی ڈالی۔ انہوں نے سوات بار کے سابق صدر حضرت معاذ کے گھر جاکر ان کی وفات پر بھی تعزیت کی اور ان کی خدمات کو سراہا۔
Swat
