(باخبر سوات ڈاٹ کام)پولیس لائن کبل دھماکے میں شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین میں شہدا پیکیج کے چیک تقسیم کئے گئے۔ اے آئی جی ویلفیئر حمید اللہ خان نے ہمراہ ایس ایس پی انوسٹی گیشن شاہ حسن، ایڈیشنل ایس پی سوات فرمان اللہ خان اور ایس پی ایف آر پی اسد نے ڈی پی اُو آفس سوات میں سی ٹی ڈی پولیس سٹیشن کبل بلاسٹ میں شہید ہونیوالے پولیس اہلکاروں کے خاندانوں سے ملاقات کی اور ان میں شہدا پیکیج کے چیک تقسیم کئے۔ اس موقع پر اے آئی جی ویلفیئر نے شہدا کے خاندانوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرسکتے۔شہدا کے خاندانوں کو ہمیشہ اپنے خاندان جیسا سمجھتا ہوں۔ میرے دروازے آپ کے لئے ہمیشہ کھلے ہیں۔ آخر میں شہدائے سوات پولیس کو خراج عقیدت بھی پیش کیا گیا۔
