(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں بھی یومِ مزدور منایا گیا۔ سب سے بڑی تقریب نشاط چوک مینگورہ میں ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود خالد نے کہا کہ 75 سالوں سے پاکستان میں محنت کش طبقہ غریب سے غریب تر ہورہا ہے اور جاگیردار اور سرمایہ داروں کی تجوریوں میں اضافہ ہورہا ہے۔ اب تک کسی حکومت نے مزدور کی معاشی حالت کی بہتری کے لئے کچھ نہیں کیا۔ حکومتیں ہمیشہ جاگیرداروں کے بارے میں فکر مند رہتی ہیں۔ سیدو شریف میں اسفند یار سپین دادا کے حجرہ میں زیرِ صدارت باور خان صدر مزدور فیڈریشن تقریب منعقد ہوئی، جس میں نیبر ہوڈ کونسل کے چییئرمین عباس علی نے مزدوروں میں نقد رقوم تقسیم کیں۔
