Swat

سوات پنجیگرام، آئی جی پی کی شہید سب انسپکٹر کی رہائش گاہ پر حاضری

(باخبر سوات ڈاٹ کام) انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا اختر حیات خان آج پنجیگرام سوات میں سی ٹی ڈی کے شہید سب انسپکٹر اشرف علی خان کی رہائش گاہ گئے، جہاں انہوں نے سوگوار خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور شہید کے بلند درجات کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ آئی جی پی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید کو جنت الفردوس نصیب فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ ناقابلِ تلافی نقصان صبر وتحمل سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آئی جی پی نے سوگوار خاندان کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے شہید کی گراں قدر پیشہ ورانہ پولیس خدمات کو بھی سراہا اور کہا کہ شہید کی قربانی رائیگاں نہیں جائیگی۔ آئی جی پی شہید کے بچوں سے بھی ملے اور ان سے بے پناہ شفقت کا اظہار کیا اور محکمہئ پولیس کی طرف سے ہر قسم تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں