Swat

امریکی یونی ورسٹی کے پروفیسر کی گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول کشورہ کے پرنسپل ابرار حسین سے ملاقات

(باخبر سوات ڈاٹ کام)یونی ورسٹی پائٹ ویلی امریکہ کے پروفیسر ڈاکٹر شاکر اللہ نے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول کشورہ کے پرنسپل ابرار حسین سے ملاقات کی۔ ڈاکٹر شاکر اللہ نے دسویں جماعت اور انٹر کی پوزیشن ہولڈر طالب علوں کیلئے پچاس، پچاس ہزار روپے سالانہ سکالر شپ دینے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر شین کڈ سے تعلق رکھنے والے پروفیسر ڈاکٹر شاکر اللہ کا کہنا تھا کہ کالج میں درس وتدریس، نظم و ضبط، اساتذہ کی محنت سے ادارہ کی تحصیل سطح پر نام پیدا کرنا پرنسپل ابرار حسین کی قابلیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انھوں نے لڑکیوں کیلئے خصوصی انٹر کلاسز کی شروعات کو بھی سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ علاقے میں تعلیم کے فروغ کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔

اشتہار / Advertisement

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔