(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں آج پائیدار امن اور صوبے میں دہشت گردی کے خلاف بڑا احتجاجی مارچ ہوگا۔ نمازِ جمعہ کے بعد کانجو میں ہونے والے اس امن مارچ سے سنیٹر مشتاق احمد خان، منظور پشتین، علی وزیر، سوات قومی جرگہ اور سیاسی جماعتوں کے قائدین خطاب کریں گے۔ سوات اولسی پاسون نے امن مارچ کے لئے تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ پاسون کے ارکان نے اپنے اپنے علاقوں میں اس مارچ میں شرکت کے لئے لوگوں کے دروازوں پر جاکر دعوت دی ہے۔
Swat
