(باخبر سوات ڈاٹ کام) مئی کے مہینے میں سوات میں برف باری نے موسم کو شدید سرد کردیا۔ مختلف علاقوں میں ژالہ باری سے فصلوں کو نقصان پہنچا۔ مٹہ میں مکان کی چھت گرنے سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔ سوات میں جاری بارش کے سلسلے کے ساتھ کالام کے علاقہ پلوگا میں برف باری ہوئی۔ مینگورہ شہر سمیت میدانی اور بالائی علاقوں میں بارش کی وجہ سے موسم شدیدسرد ہوگیا۔ لوگوں نے اپنا وجود گرم رکھنے کے لیے گرم کپڑے اور چادر اوڑھنا شروع کیا۔ مختلف علاقوں میں ژالہ باری سے کھڑی فصلوں اور باغات میں پھلوں کو شدید نقصان پہنچا۔ مٹہ کے علاقہ ڈیران پٹے میں بارشوں کی وجہ سے مکان کی چھت گرنے سے خاتون جاں بحق اور دو بچیاں زخمی ہوگئیں۔
Swat
