(باخبر سوات ڈاٹ کام)کبل کے علاقہ دردیال میں مسافر فلائنگ کوچ گہری کھائی میں گرنے سے3 افراد جاں بحق اور15 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق مسافر فلائنگ کوچ تیز رفتاری کے باعث موڑ میں ڈرائیور سے بے قابو ہوکر دردیال خوڑ میں جاگری۔ حادثہ میں شیر زمان، قتلان اور ڈرائیور عقل شاہ موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ اس طرح پندرہ افراد جن میں بچے اور خواتین شامل ہیں، کو مقامی لوگوں نے گاڑی سے نکال کر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا۔
Swat
