(باخبر سوات ڈاٹ کام)تحصیل مٹہ کے علاقہ شاندل گٹ، شور میں غنڈوں نے جوان امام مسجد کو اِغوا کرکے شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہونے کے بعد چپریال پولیس نے چاروں غنڈوں کو گرفتار کرلیا۔ یہ غنڈے اس سے پہلے بھی مخالف افراد کو اِغوا کرکے تشدد کا نشانہ بنا چکے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تین افراد ایک جوان کو پکڑ کر شدید تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ ساتھ میں تشدد کی ویڈیو بھی بنائی جارہی ہے۔ پولیس کے مطابق انہوں نے ملزمان مصطفی ولد باچا خان، افتخار علی ولد طوطی، اظہار ولد مصطفی اور شاہ فیصل ولد جمشید ساکنان شاندل گٹ کو گرفتار کرلیا۔ تشدد کا شکار امام مسجد سجاد ساکن شاندل گٹ کا تعلق بریلوی مسلک سے ہے۔ ملزمان کا تعلق دیوبندی مسلک سے ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق یہ غنڈے اس سے پہلے بھی کئی افراد کو اِغوا کرکے تشدد کا نشانہ بنا چکے ہیں۔
