(باخبر سوات ڈاٹ کام)سیدو شریف کے علاقہ شگئی میں بھائی نے فائرنگ کرکے بہن کو قتل کردیا۔ بہن کے ہاں اس کی گود میں موجود پانچ سالہ بچہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔ پولیس کے مطابق ملزم سید واحد نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر اپنی بہن مسماۃ(ا) کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی۔ مقتولہ کے والد نے پولیس رپورٹ میں بتایا کہ ان کو نہیں معلوم کہ کس وجہ سے بھائی نے بہن کو قتل کیا ہے۔
