(باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈیفنس آف ہیومن رائٹس کے صوبائی کوآرڈی نیٹر آفتاب علی شاہ کی قیادت میں کبل چوک میں گم شدہ افراد کی رہائی کے لیے پُرامن احتجاجی مظاہرہ ہوا،جس میں گم شدہ افراد کی ماؤں، بہنوں، بیٹیوں اور بیویوں سمیت کثیر تعداد میں مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔ آفتاب علی شاہ نے جبری گم شدہ افراد کے نمائندے کی حیثیت سے اپنا موقف بیان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پشاور، ہری پور اور مردان جیل میں سابقہ گم شدہ قیدی جنہیں 2009ء سے ماورائے عدالت تحویل میں لیا تھا، اب تک ان جیلوں میں ماوارئے عدالت پڑے ہیں۔ انکی کیٹیگریز بنائی گی تھیں۔ پہلی کیٹیگری وائٹ تھی، یہ ان قیدیوں پر مشتمل تھی، جن پر کوئی الزام نہیں تھا۔ دوسری کیٹیگری گِرے، جن پر الزام نہیں تھا، البتہ انھیں سیکورٹی ایجنسیز نے شک کی بنیاد پر اٹھایا تھا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ تمام گم شدہ افراد کو عدالتوں میں پیش کیا جائے اور بے گناہ افراد کو رہا کیا جائے۔
Swat
