(باخبر سوات ڈاٹ کام)تحریکِ انصاف ملاکنڈ ڈویژن کے صدر فضل حکیم خان یوسف زئی نے ہائی کورٹ سے تھری ایم پی او (3 MPO) میں حکمِ امتناعی حاصل کرلیا۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے فضل حکیم خان یوسف زئی کو تھری ایم پی او میں گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا، جس کے خلاف فضل حکیم نے ہائی کورٹ مینگورہ بنچ سے رجوع کیا تھا، جہاں عدالت کے جج نے ان کو ان شرائط کہ وہ کسی ممنوعہ عمل میں شریک نہیں ہوں گے اور پُرامن رہیں گے، پر عدالت نے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے حکم کو 24 مئی تک منسوخ کردیا۔
