(باخبر سوات ڈاٹ کام) سابق وزیر اعلیٰ محمود خان کے بھائی اور تحصیل کونسل مٹہ کے چیئرمین عبداللہ خان کو بھی تھری ایم پی اُو (3 MPO) کے تحت گرفتار کرکے سوات جیل منتقل کردیا گیا۔ عمران خان کی گرفتاری کے بعد سے اب تک سوات میں تحریکِ انصاف کے41 رہنماؤں اور کارکنوں کو گرفتار کرکے جیل منتقل کیا گیا ہے۔ تحریکِ انصاف ملاکنڈ ڈویژن کے صدر فضل حکیم خان یوسف زئی نے ہائی کورٹ سے ضمانت حاصل کی ہے۔ کبل میں پولیس نے سابق وفاقی وزیر مراد سعید کے گھر بھی چھاپا مارا، لیکن وہ گھر میں موجود نہیں تھے۔ دوسری جانب عمران خان کی گرفتاری کے بعد سوات واحد ضلع ہے کہ جہاں پر کوئی پُرتشدد واقعہ نہیں ہوا اور نہ کسی جگہ روڈ کو بلاک کیا گیا ہے۔
