(باخبر سوات ڈاٹ کام) کالام روڈ کی خستہ حالی کی وجہ سے ایک اور ٹرک کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے بچوں اور خواتین سمیت20 افراد زخمی ہوگئے۔ کالام کے بالائی علاقوں کے لوگ موسمِ سرما میں گرم علاقوں کی جانب نقلِ مکانی کرتے ہیں اور موسم گرما میں واپس آتے ہیں۔ اس طرح ایک خاندان اپنے سامان کے ساتھ ٹرک میں سوار ہوکر آرہاتھا کہ کولالئی کے مقام پر خراب سڑک کی وجہ سے ٹرک کھائی میں جاگرا۔ مقامی لوگوں نے زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا۔ واضح رہے کہ گذشتہ تیرہ سال سے بحرین اور کالام کے درمیان بارہ پل زیرِ تعمیر ہیں اور تیرہ سال میں تعمیر نہہیں ہوسکے۔ پچھلے سال کے سیلاب میں اس روڈ کو مزید نقصان پہنچا۔ روڈ کا وہ حصہ بھی تعمیر نہ ہوسکا۔
