(باخبر سوات ڈاٹ کام) مٹہ کے علاقہ بلکارئی میں مسافر وین کھائی میں گرنے سے ایک بچی جاں بحق اور13 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق تیز رفتاری کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں مسماۃ نسیم موقع پر جاں بحق اوررومان دختر سلمان سکنہ بلکارئی، راحیلہ دختر مقام سکنہ بلکارئی،ثناء اللہ ولد نثار بلکارئی، ڈرائیور محیب اللہ ولد میاں سید جان ساکن دندڑی بلکارئی، سلوا دختر محمد ساکن بلکارئی، زکیہ دختر مومین ساکن شانگواٹئی، روسیہ دختر حسین بلکارئی،رحمان اللہ ولد بخت زمیں ساکن کوز شور،عظمیٰ دختر جمیل ساکن بلکارئی، پروانہ دختر نسیم ساکن بلکارئی،سعیدہ دختر شیر محمد ساکن بلکارئی، سر تاج ولد امیر خان کنڈوگے چپریال اور روجہہ دختر رحمت علی ساکن بلکارئی شدید زخمی ہوگئے جن کو مقامی افراد نے نکال کر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا۔
