Swat

سنگوٹہ پبلک سکول کی گاڑی پر پولیس اہلکار کی فائرنگ، ایک بچی جاں بحق، پانچ زخمی

(باخبرسوات ڈاٹ کام) تھانہ منگلور کے سامنے مشنری سنگوٹہ پبلک سکول کی گاڑی پر پولیس اہلکار کی فائرنگ سے ایک بچی جاں بحق اور خاتون سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ فائرنگ کرنے والے پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا۔ ڈی پی او شفیع اللہ گنڈا پور کے مطابق سکول میں چھٹی کے بعد بچیاں اور اُستانیاں سکول کی پارکنگ میں گاڑی میں سوار ہوئیں، تو اس دوران وہاں ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکار عالم خان ولد حضرت عمر ساکن سلام پور سیدو شریف نے اچانک سکول وین پر فائرنگ کی، جس سے سات سالہ عائشہ موقع پر جاں بحق اور استانی ناہید، 18سالہ رحیبہ، 16 سالہ ایشال، 8 سالہ حورین اور 10 سالہ روما شدید زخمی ہوگئیں، جن کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ڈی پی اُو نے جائے حادثہ کا معائنہ کیا اور ملزم سے تفتیش کے لئے خصوصی تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی۔ بعد میں ہسپتال جاکر بچیوں کی عیادت بھی کی۔ سنگوٹہ پبلک سکول ایک مشنری سکول ہے جو ریاستِ سوات کے دور میں 1965ء میں تعمیر ہوا تھا۔ اس سکول میں نرسری سے کلاس دہم تک لڑکیوں کوبہت کم فیس پر معیاری تعلیم دی جاتی ہے۔ واقعے کے بعد سکول انتظامیہ نے آج بدھ کو سکول بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ تاہم دسویں جماعت کا امتحان شیڈول کے مطابق ہوگا۔

اشتہار / Advertisement

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔