(باخبر سوات ڈاٹ کام)سنگوٹہ پبلک سکول میں سکول وین پر فائرنگ کرنے والے پولیس اہلکار عالم خان نے مجسٹریٹ کے سامنے اقبالِ جرم کرلیا۔ ملزم نے بتایا کہ اُس وقت اُس کے ذہن میں شیطان گھس گیا تھا، جس کی وجہ سے اس نے فائرنگ کی۔ اس سے پہلے منگلور پولیس نے سکول وین ڈرائیور حمید اللہ ساکن چارباغ کی مدعیت میں دفعات302, 324, 427 کے تحت ایف آئی آر درج کی۔ فائرنگ کے نتیجے میں کلاس نرسری کی پانچ سالہ عائشہ شہید اور ایک استانی اور 6 طالبات زخمی ہوگئی تھیں۔ سکول انتظامیہ کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس پولیس اہلکار کے تبادلے کے لئے کئی بار پولیس کو بتایا گیا لیکن اسے تبدیل نہ کیا گیا۔ سنگوٹہ پبلک سکول ایک دن سوگ کے بعد آج جمعرات کو کھلا رہیگا۔ سوات بار ایسوسی ایشن کی ہنگامی اجلاس میں سنگوٹہ پبلک سکول واقع کی شدید مذمت کی گئی۔
