(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں پبلک سکول سنگوٹہ واقعہ کی تحقیقات کے لئے آئی جی خیبر پختونخواخترحیات خان نے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی۔ ڈی آئی جی انوسٹی گیشن اورایڈیشنل ہوم سیکرٹری پر مشتمل کمیٹی سوات پہنچ گئی اور جائے وقوعہ کا جائزہ لیا۔ ڈی آئی جی انوسٹی گیشن کے پی زیب اللہ خان اورایڈیشنل ہوم سیکرٹری جاوید اللہ خان محسود پر مشتمل کمیٹی نے ڈی آئی جی ملاکنڈڈویژن ناصر محمودستی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپورنے کمیٹی اراکین کو سانحے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ بعدازاں کمیٹی کے اراکین نے ڈی پی او سوات کے ہمراہ پبلک سکول سنگوٹہ کا دورہ کیا اور جائے وقوعہ کا جائزہ لیا۔ انہوں نے سکول انتظامیہ سے بھی ملاقات کی جب کہ سیکورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کا بھی جائزہ لیا۔ بعدازاں انہوں نے شہید بچی عائشہ کے گھر پر پہنچ کر غمز دہ خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا۔
Swat
