Swat

سوات، سالانہ مرمت کی وجہ سے بجلی فراہمی معطل رہنے کا شیڈول جاری

(باخبر سوات ڈاٹ کام) بجلی کی ترسیل کے ترقیاتی اور مرمتی کاموں کی وجہ سے سوات سرکل کے مختلف گرڈ سٹیشنوں سے بجلی کی فراہمی 23 سے 31 مئی 2023ء کے درمیان مختلف تاریخوں کو صبح آٹھ بجے سے دوپہردو بجے تک معطل رہے گی۔ پیسکو کہ جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ٹرانس میشن لائن کی سالانہ مرمت کی وجہ سے 132 کے وی جی ایس ایس امانکوٹ/ مینگورہ، 132 کے وی جی ایس ایس بریکوٹ، 132 کے وی جی ایس ایس مٹہ، 132 کے وی جی ایس ایس خوازہ خیلہ، 132 کے وی جی ایس ایس مدین، 132کے وی جی ایس ایس تیمر گرہ/ سادھو، 132 کے وی منڈہ، 66 ایل وی تیمرگرہ، 132 کے وی جی ایس ایس لال قلعہ، 132 کے وی جی ایس ایس واڑئی، 132 کے وی جی ایس ایس درگئی، 132 کے وی جی ایس ایس بٹ خیلہ، 132 کے وی جی ایس ایس چکدرہ، 132 کے وی جی ایس ایس شانگلہ / بشام اور132 کے وی جی ایس ایس ڈگر بونیر سے بجلی کی فراہمی 23 سے 31 مئی 2023ء کے درمیان مختلف تاریخوں کو صبح آٹھ بجے سے دوپہردو بجے تک معطل رہے گی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔