Swat

سوات، محکمہ اینٹی کرپشن کی کارروائی، ہسپتال ایم ایس سمیت کئی گرفتار

(باخبر سوات ڈاٹ کام)محکمہ اینٹی کرپشن سوات نے نواز شریف کڈنی ہسپتال میں سیاسی اثر و رسوخ اور ناجائز اختیارات کے ذریعے غیر قانونی بھرتیوں پر سابق منتخب نمائندوں اور ہسپتال عملہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے دس ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ محکمہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق سابق ایم ایس ڈاکٹر سید علی خان اور نثار احمد کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ آڈٹ رپورٹ کے مطابق ملزمان نے قومی خزانے کو 1 کروڑ 29 لاکھ روپے سے زائد کا نقصان پہنچایا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی گئی اور مزید ملوث افراد کی گرفتاری کے لئے کوشش جاری ہے۔ یہ کارروائی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن خیبر پختون خوا کی خصوصی ہدایت پر کی گئی۔ امکان ہے کہ اس کیس میں پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے عزیز اللہ گران کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔