Swat

ڈی پی اُو سوات کا انسدادِ پولیو مہم کے سلسلے میں مختلف علاقوں کا دورہ

(باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ خان گنڈاپور نے انسدادِ پولیو مہم کے سلسلے میں مختلف علاقوں کا دورہ کیا، پولیو ٹیموں کے کام کا جائزہ لیا اور والدین سے ملاقاتیں کیں۔ دورے کا مقصد انسدادِ پولیو کے لئے موثر اقدامات کو یقینی بنانا اور فیلڈ میں مسائل کا جائزہ لینا تھا۔ دورے کا مقصد پولیو ٹیموں کی کڑی نگرانی یقینی بناتے ہوئے ضلع میں پانچ سال سے کم عمر کے تمام بچوں کو قطرے پلانے کا 100 فیصد حدف حاصل کرنا تھا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سوات نے والدین سے اپیل کی کہ پچوں کو پولیو جیسی خطرناک بیماری کی وجہ سے زندگی بھر کے لیے معزوری سے بچانے کی خاطر انہیں پولیو کے قطرے ضرور پلائیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔