(باخبر سوات ڈاٹ کام) امیر جماعت اسلامی ضلع سوات حمید الحق نے کہا ہے کہ ملاکنڈ ڈویژن کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے اور یہاں پر ٹیکسوں کے نفاذ کے فیصلے پر نظرثانی کی جائے۔ ملاکنڈ ڈویژن کے عوام کوفوجی آپریشنوں، قدرتی آفات، زلزلوں اور سیلابوں نے بری طرح متاثر کیاہے۔ ملاکنڈ ڈویژن کے 70 فیصد لوگ خطِ غربت سے نیچے زندگی بسر کر رہے ہیں۔ ان حالات میں یہاں کے لوگ ٹیکس ادا کرنے کے قابل نہیں۔ہم ٹیکسوں کے خلاف نہیں لیکن یہاں کے موجودہ حالات ٹیکسوں کے نفاذ کی متحمل نہیں ہوسکتے۔ اگر ٹیکسوں کے نفاذ پر نظرثانی نہیں کی گئی، تو جماعت اسلامی ہر محاذ پربھر پور مزاحمت کریگی۔
Swat
