(باخبر سوات ڈاٹ کام) پاکستان اورپاک فوج سے محبت کیلئے مینگورہ شہرمیں تاجربرادری اورسول سوسائٹی کے زیراہتمام ایک ریلی نکالی گئی۔ ریلی کچہری چوک سے نشاط چوک تک نکالی گئی۔ ریلی میں شریک لوگوں نے پاکستان اورپاک فوج کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے پاکستان اور پاک فوج سے والہانہ محبت اورعقیدت کااظہارکیا۔ پاکستان زندہ باد ریلی کی قیادت ملاکنڈڈویژن ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم کررہے تھے جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد، کاروباری طبقہ اورسول سوسائٹی نے بھرپور شرکت کی۔ ریلی میں شریک لوگوں نے پلے کارڈاورکتبے اٹھارکھے تھے، جس پر پاکستان زندہ باد اورپاک فوج زندہ باد کے نعرے درج تھے۔
Swat
