Swat

کبل، ریسٹورنٹ میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 8 افراد زخمی

(باخبر سوات ڈاٹ کام)تحصیل کبل کے علاقہ ڈڈھرہ کے ایک ریسٹورنٹ میں گیس سلنڈر پھٹنے سے8 افراد زخمی ہوگئے۔ گیس سلنڈر پھٹنے سے ریسٹورنٹ کی عمارت گرگئی۔ عمارت میں شاہ زیب والد احمد سکنہ دیر، یاسر والد عثمان غنی سکنہ تھانہ بٹ خیلہ،محمد اسرار والد امیر زیب سکنہ ڈھیرو کبل، عارف والد محمد زادہ سکنہ میلہ گاہ کبل،بخت زادہ والد مومن سکنہ علیگرامہ،رویدار والد بخت زمین سکنہ دیر،اسرار والد گل شیر سکنہ میلہ گاہ تحصیل کبل اور عمران والد احمد زیب سکنہ ڈھیرو کبل زخمی ہوگئے، جن کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں