(باخبر سوات ڈاٹ کام)نگران صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات محمد علی شاہ خان نے کہا ہے کہ سکول کے بچوں میں چھپے ہوئے ٹیلنٹ کو اُجاگر کرنے کیلئے سائنس، آرٹس اور ثقافتی نمائش کا انعقاد ناگزیر ہے۔ سکولوں میں نصابی سرگرمیوں کے ساتھ غیر نصابی سرگرمیاں بھی وقت کا تقاضا ہیں۔ اس کے ساتھ کھیل کود انسانی جسم کی ضرورت ہے جو بچوں کو تندرست رکھنے کیلئے ضروری ہے۔ سائنس، آرٹس اور ثقافتی نمائش میں لگائے گئے سٹالز میں بچوں کے بنائے گئے ماڈل قابل ستائش ہیں۔ بچوں کو اپنی تاریخ سے آگاہ رکھنے کیلئے اساتذہ کو کردار ادا کرنا ہو گا۔ ای ڈی او ایجوکیشن تمام سکولوں کو ہدایات جاری کرے کہ ہر ماہ سکول میں سائنس، آرٹس اور ثقافتی نمائش کا اہتمام کیا جائے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول کوکارئی میں سائنس، آرٹس اور ثقافتی نمائش میں مختلف سٹالز کا معائنہ کرنے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
Swat
