Swat

سوات، سابق اراکین اسمبلی اور کارکنوں کے خلاف مزید ایف آئی آرز کٹ گئیں

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں تحریک انصاف کے سابق اراکینِ اسمبلی اور کارکنوں کے خلاف مزید ایف آئی آر درج کردی گئیں۔ تھانہ مینگورہ میں ایس ایچ اُو کی مدعیت میں سابق ایم این اے سلیم الرحمان، سابق ایم پی اے فضل حکیم خان یوسف زئی، سٹی میئر شاہد علی خان اور سیکڑوں دیگر کارکنوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے جس میں اُن پر الزام ہے کہ انہوں نے نشاط چوک مینگورہ میں جلسہ کرکے حکومت اور ریاستی اداروں کے خلاف لوگوں کو اکسایا تھا۔ تھانہ خوازہ خیلہ میں سابق ایم پی اے میاں شرافت علی اور دیگر کارکنوں کے خلاف اس نوعیت کی ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔