Swat

سوات، انجینئرنگ یونیورسٹی کا گھوسٹ آفیسربغاوت کے مقدمہ میں گرفتار

(باخبر سوات ڈاٹ کام) انجینئرنگ یو نیورسٹی سوات کے گریڈ17 کے گھوسٹ آفیسر اور تحریک انصاف کے سرگرم کارکن زاہد اللہ ولد عنایت اللہ ساکن کوزہ باما خیلہ کو مٹہ پولیس نے بغاوت اور دہشت گردی کے مقدمات میں گرفتار کیا۔ ایس ایچ اُو کی مدعیت میں درج ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ ملزم نے لاؤڈ سپیکر پر لوگوں کو حکومت اور ریاستی اداروں کے خلاف اکسایا تھا۔ واضح رہے کہ ملزم کو تحریک انصاف کی حکومت میں انجینئرنگ یو نیورسٹی سوات میں گریڈ 17میں بھرتی کیا گیا تھا لیکن وہ ایک دن بھی ڈیوٹی پر نہیں گیا۔ تحریک انصاف کے اجتماعات میں شرکت اورتقاریر کرتا تھا اور نو مئی سے پہلے کئی ماہ تک زمان پارک کے باہر نظر آتا تھا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں