(باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ پولیس نے خصوصی کارروائی میں بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ڈی ایس پی سٹی امجد علی خان کی قیادت اور ایس ایچ اُو مجیب عالم خان کی نگرانی میں پولیس کی خصوصی ٹیم نے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر 341 لیٹر شراب، 167 گرام ہیروین، 80 گرام چرس برآمد کر کے پانچ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کیں۔
