Swat

انسدادِ ڈینگی بارے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات کی زیرِ صدارت اہم اجلاس منعقد

(باخبر سوات ڈاٹ کام) انسداد ڈینگی کے حوالے سے اہم اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات سہیل احمد کی زیرِ صدارت سیدو شریف میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی جانب سے متعلقہ حکام کو 2013ء سے 2022ء کے درمیان ڈینگی لاروا کی موجودگی سے متعلق ڈیٹا کو سامنے رکھتے ہوئے ہائی رسک علاقوں میں اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کی گئی۔ اجلاس میں ڈاکٹر فضل عارف کی سربراہی میں تمام لائن ڈیپارٹمنس کے نمائندوں پر مشتمل کور ٹیم کو مزید متحرک کرنے اورمتعلقہ ڈیپارٹمنس کے دائرہ اختیار میں آنے والے علاقوں میں اپنی ذمے داریوں کے مطابق اقدامات تیز کرنے کا فیصلہ ہوا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور تحصیل میونسپل آفیسرز کو ڈینگی لاروا کی ممکنہ پرورش والی جگہوں کی نشاندہی کرنے اور لاروا کی افزائش روکنے کے لئے فوری اقدامات شروع کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں