(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات پولیس نے سابق وفاقی وزیر مراد سعید اور سابق ایم پی اے فضل حکیم خان یوسف زئی کی گرفتاری کے لئے ان کے گھروں کبل اور مینگورہ میں چھاپے مارے۔ خواتین پولیس نے گھروں کے اندر اور مرد پولیس نے ڈیروں میں تلاشی لی، لیکن دونوں سابق ممبرانِ اسمبلی موجود نہ تھے۔ دونوں پر انسدادِ دہشت گردی اور بغاوت کی دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں۔ باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں سرکاری ایجنسیوں نے بھی دونوں ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
