Swat

ودودیہ ہال میں والی سوات کے یوم پیدائش بارے تقریب منعقد

(باخبر سوات ڈاٹ کام)ریاستِ سوات کے آخری حکمران میاں گل عبدالحق جہانزیب المعروف والی صاحب مرحوم کے یوم پیدائش کی تقریب ودودیہ ہال سیدو شریف میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے دوران والی سوات ایوارڈ بھی تقسیم کئے گئے جس میں تعلیمی میدان میں بہترین کارکردگی دکھانے والے افراد کو ایوارڈ اور نقد انعامات دیئے گئے۔تقریب میں والی سوات کے پوتے شہزادہ میاں گل شہریار امیر زیب، پوتی زیب النساء جیلانی چیئر پرسن ایس آر آئی اور مختلف تعلیمی اداروں کے افسران اور طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ ایس آر آئی کی چیئر پرسن زیب النساء جیلانی اور میانگل شہریار امیر زیب نے کہا کہ والی سوات نے یہاں کے لوگوں کو تعلیم سے روشناس کرایا، تعلیمی ادارے بنوائے اور ایک ماڈل ریاست بنائی۔ آج ان کی پیدائش کے موقع پر والی سوات ایوارڈ کا مقصد لوگوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے اور ان میں کچھ کرنے کا جذبہ پیدا کرنا ہے۔ تقریب میں روایتی موسیقی اور اتنڑ کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں