Swat

سیاحت کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کررہے ہیں، محمد علی شاہ

(باخبر سوات ڈاٹ کام)گذشتہ سال کے تباہ کن سیلاب نے انفراسٹرکچر سمیت سیاحت کے شعبے کو بھی متاثر کیاہے جس کی بحالی اور سیاحت کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کررہے ہیں۔ کالام تا بحرین روڈ کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ مہوڈنڈ روڈ پر جلد کام شروع کردیا جائے گا۔ سیاحت کے فروغ کے لیے سیاحتی مقامات تک متاثرہ سڑکوں کی بحالی کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار خیبر پختونخوا کے نگران وزیر برائے مواصلات و تعمیرات محمد علی شاہ نے سیدو شریف میں ڈائریکٹر جنرل اَپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی آصف شہاب کے ساتھ ملاقات میں کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر یو ایس ڈی اے سردار زیب اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔ نگران صوبائی وزیر برائے مواصلات و تعمیرات محمد علی شاہ کو ڈی جی اَپر سوات ڈیلپمنٹ اتھارٹی نے بریفنگ دی اور سیاحت کے فروغ اور بحالی کے لیے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔ ڈی جی یو ایس ڈی اے نے کہا کہ سیاحت کے فروغ کے لیے اَپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے ریور رافٹنگ شروع کرنے کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔ باقاعدہ کالام کے مقام پر دریا میں رافٹنگ کے عملے نے مشقوں کا آغاز کیا ہے جس کا افتتاح جلد کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں