Swat

جہانزیب کالج کے شعبہ تاریخ میں یک روزہ سیمینار کا انعقاد

(باخبر سوات ڈاٹ کام)گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ جہانزیب کالج کے شعبہ تاریخ میں پہلی اور دوسری جنگِ عظیم کے دوران میں سوات کے آثارِ قدیمہ: اداراتی اور قانونی مسائل کے زیر عنوان یک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ مہمان مقرر قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے شعبہ تاریخ کے سربراہ ڈاکٹر رفیع اللہ نے 1919ء تا 1939ء میں سوات کے آثارِ قدیمہ میں ہونے والی کھدائی کے اداراتی اور قانونی مسائل پر روشنی ڈالی۔ سیمینار میں جہانزیب کالج کے شعبہ تاریخ کے پرفیسروں کے ساتھ طلبہ و طالبات اور دیگر شعبہ جات کے پروفیسر حضرات شامل ہوئے۔ شعبہ تاریخ کے پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق نے کہا کہ اب کی بار سیمینارکا انعقاد تین سال بعد کیا جا رہا ہے، جس کی دیگر وجوہات کے علاوہ ایک بڑی وجہ کورونا کا وبائی مرض ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔