(باخبر سوات ڈاٹ کام)منگلور کے علاقہ بنجوٹ کی پہاڑی میں مبینہ پولیس مقابلے میں تین افراد مارے گئے۔ پولیس کے مطابق سی ٹی ڈی پولیس نے ایک دہشت گرد رفیع اللہ اور ایک سہولت کار عصمت اللہ کو گرفتار کیا تھا۔ منگل کو پولیس ان کو جگہ کی نشاندہی کے لئے لے جارہی تھی کہ وہاں پہنچنے پر مفرور دہشت گرد ذاکر اللہ نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں رفیع اللہ اور عصمت اللہ جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ذاکر اللہ ہلاک ہوگیا۔ یاد رہے کہ پیر کو آئی جی خیبر پختون خوا نے کبل پولیس لائن میں رفیع اللہ اور عصمت اللہ کو میڈیا کے سامنے پیش کیا تھا اور اگلے دن دونوں کو مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
Swat
