(باخبر سوات ڈاٹ کام) وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور انجینئر امیر مقام نے سوات کے علاقے منگورہ سبزی منڈی کے قریب فائرنگ کے واقعے میں دو پولیس کانسٹیبلز اور معروف سیاسی و سماجی شخصیت عجب خان منیجر صاحب کے چچا زاد بھائ موسیٰ خان کی شہادت پر شدید رنج و غم کا اظہار کیا۔ ایک مذمتی پیغام میں انجینئر امیر مقام نے افسوسناک واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہلِ خانہ سے تعزیت کی۔ وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ واقعے کی فوری انکوائری کی جائے اور ملوث افراد کیخلاف سخت کارروائی کی جائے۔
Swat
